جان ابراہم کی اب فورس 3 سے امیدیں

   

ممبئی۔ بالی ووڈ ایکشن اداکار جان ابراہم کی فلم اٹیک یکم اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔یہ فلم اب تک باکس آفس پرکوئی جگہ نہیں بنا سکی ہے اور خدشہ ہے کہ فلم ناکام زمرے میں شامل ہوجائے گی۔ دریں اثنا جان ابراہم کی بہت پسند کی جانے والی ایکشن تھرلر فرنچائز فورس کی اگلی فلم یعنی فورس 3 کے اگلے حصے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ فورس سال 2011 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد فورس 2 سال 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔اب 6 سال کے عرصہ کے بعد اب فورس کی اگلی فلم کا انتظار ہورہاہے۔فورس کیسلسلہ کی اگلی فلم کے متعلق خبر گرم ہیں۔ جان ابراہم نے کہا کہ وہ ایک فورس باڈی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں وہ دیوار کو توڑ سکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فورس اس وقت سب سے زیادہ غیر استعمال شدہ ایکشن فرنچائز ہے۔ وہ فورس 3کو سمر بلاک بسٹر بنانا چاہتا ہے جو واقعی بہت بڑا کام ہے۔ فورس میں سب سے بڑی ایکشن فرنچائزز (ہندوستان میں) ہونے کی صلاحیت ہے۔ یادر ہے کہ فلم اٹیک میں ہندوستان کے پہلے سوپر سولجر کی کہانی دکھائی گئی ہے۔ جان ابراہم سوپر سولجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں جیکولین فرنانڈس جان ابراہم کی خاتون ساتھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی فلم میں راکل پریت سنگھ، پرکاش راج اور رتنا پاٹھک بھی اہم کرداروں میں ہیں۔اس فلم کے ہدایت کار لکشیا راج آنند ہیں۔ فلم اٹیک کے بعد جان ابراہم کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو ان میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم پٹھان میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ جان ابراہم ساجد خان کے ساتھ فلم تہران اور ایک کامیڈی فلم میں کام کرتے نظر آئیں گے۔