جاپان،اٹلی کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں

   

ٹوکیو : اٹلی کی وزیر اعظم میلونی اور جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو کے درمیان، دفاعی تعاون کے فروغ کی خاطر، دو طرفہ سکیورٹی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ جی۔7 ممالک کے دورہ پروگرام کے سلسلے میں اٹلی کے دورے پر ہیں۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں انہوں نے وزیر اعظم میلونی کے ساتھ ملاقات کی۔ یہ ملاقات دونوں سربراہان کے درمیان پہلے دو طرفہ مذاکرات تھے۔ مذاکرات میں میلونی اور کیشیدہ نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی تقویت کے لئے دو طرفہ سکیورٹی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کیشیدہ نے کہا ہے کہ دفاعی تعاون میں پیش رفت کے بعد ٹوکیو اور روم نے سکیورٹی مذاکرات شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ “یہ اتفاقِ رائے صنعت و سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو سہل بنائے گا۔ یورپی ملک اٹلی کاانڈو۔پیسیفک کے علاقے سے دلچسپی لینا ہمارے لئے باعثِ مسرت ہے۔