جاپانی بلٹ ٹرین کا دروازہ کھلا رہ جانے کا انوکھا واقعہ

,

   

ٹوکیو ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جاپانی بلیٹ ٹرین جس کی رفتار 280 کیلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے لیکن گذشتہ دنوں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت زدہ کردیا۔ ٹرین کا ایک دروازہ ٹرین کے حرکت میں آنے کے بعد اور چار کیلو میٹر تک کا فاصلہ طئے کرنے کے بعد بھی کھلا ہی رہ گیا۔ تاہم ٹرین کے آپریٹر کو اس بارے میں علم ہوتے ہی اس نے ایمرجنسی بریک لگادیئے جس میں سوار 340 مسافرین میں سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے جبکہ ایمرجنسی بریک لگانے کے بعد 15 منٹ تک بلیٹ ٹرین ایک سرنگ میں ہی ٹھہری رہی۔