ٹوکیو: جاپان کی لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے نئے چیئرمین ’اشیبا شیگیرو’‘ملک کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں۔اشیبا شیگیرو کو قومی اسمبلی کی ہنگامی نشست میں، وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے ۔شیگیرو، اپنی پارٹی ایل پی ڈی اور اتحادی پارٹی ‘کومیٹو’ کی اکثریت والی اور کُل 465 نشستوں پر مشتمل، قومی اسمبلی سے 291 مثبت ووٹ حاصل کر کے جاپان کے 102 ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ ایل پی ڈی نے گذشتہ ہفتے پارٹی چیئر مین شپ کے لئے رائے شماری کی جس میں 2 خواتین سمیت 9 امیدواروں نے حصّہ لیا۔ امیدواروں کی یہ تعداد 1970 کی دہائی سے اب تک کی بلند ترین تعداد تھی ۔ رائے شماری دو مراحل میں مکمل ہوئی۔ دوسرے مرحلے میں اشیبا شیگیرو اپنی رقیب امیدوار’ تاکائچی سانائے ‘ کو شکست دے کر ایل پی ڈی کے نئے چیئر مین منتخب ہو گئے ہیں۔اشیبا، نئی کابینہ کے اعلان کی تیاریوں میں ہیں اور شاہی محل میں ِ حلف برداری کے ساتھ فرائضِ منصبی کا آغاز کر دیں گے ۔