جاپان طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کرے گا

   

ٹوکیو : جاپان 3 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے، یہ میزائل چین اور شمالی کوریا تک ہدف کو نشانہ بناسکیں گے۔جاپان کا ارادہ ہے کہ ان میزائلوں کو 2030 تک نصب کر دیا جائے گا۔جاپانی میڈیا کے مطابق حکومت 2030 کے اوائل میں 2 ہزار کلومیٹر فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل نصب کرنے کی بھی تیاری کر رہی ہے۔حکومت کا ارادہ ہے کہ 2035 تک 3 ہزار کلومیٹر رینج کے ہائپر سانک میزائل تیار کیے جائیں جو شمالی کوریا کے کسی بھی علاقے اور چین کے کچھ علاقوں کو نشانہ بنا سکیں گے۔