ٹوکیو: جاپان کے اوساکا کے نیشیناری وارڈ میں لکڑی کے ایک دو منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں اتوار کو علی الصبح آگ لگنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے ۔ ایک رہائشی نے صبح 5 بجے سے پہلے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ قومی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے پیش آیا۔ این ایچ کے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آگ لگنے سے پہلی منزل پر دھواں بھرگیا۔ اطلاعات کے مطابق فائر فائٹرز نے لگ بھگ ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا تاہم تقریباً 400 مربع میٹر کے رقبے پر محیط دو اپارٹمنٹ عمارتیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔پولیس اور فائر حکام کے مطابق تین افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہوا۔حکام مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔