جاپان کے نیوکلیئر انرجی کمیشن کی ویب سائٹ ہیک

   

ٹوکیو:جاپان کے نیوکلیائی انرجی کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا ہے۔کیوٹو نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہیکروں نے نیوکیائی انرجی کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا۔ ہیکروں کے کمیشن کی خفیہ اطلاع تک پہنچے پر شبہ ہے،حالانکہ ریڈیو ایکٹیو میٹریل کے تحفظ سے متعلق اعلی ترین خفیہ ڈاٹا لیک نہیں ہوئی ہے کیونکہ یہ ایک الگ نیٹ ورک میں اسٹور ہے۔ نیوکلیائی ریگولیٹر کو اس کے بارے میں 26 اکتوبر کو جانکاری ملی۔ اس کے بعد سے ریگولیٹر نے نیٹ ورک تک بیرونی لوگوں تک رسائی روک دی ہے ۔