جبری تبدیلی مذہب کرناٹک میں 5 افراد گرفتار

   

بنگلورو : کرناٹک پولیس نے ایک ہندو شخص کو زبردستی اسلام قبول کروانے کی پاداش میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان کی شناخت بنگلور کے سابق کارپوریٹر انصار پاشاہ ، نیاز پاشاہ ، حاجی صاحب ، عطا الرحمن اور شعیب کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ پولیس نے ابتداء میں دو ملزمین کو گرفتار کیا تھا جن کی مدد سے دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا ۔ بتایا گیا کہ مانڈیا کے متوطن سریدھر کو اسلام سے دلچسپی رہی ہے ۔ اس بات سے واقف ہونے کے بعد ملزمین نے سریدھر کو اسلام قبول کرنے کی جبراً ترغیب دی حالانکہ وہ اپنا مذہب تبدیل کرنا نہیں چاہتا تھا ۔