جدہ میں کورونا کرفیو دوبارہ نافذ

,

   

جدہ ۔ /5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے ساحلی شہر جدہ میں کورونا وائرس وباء کے پھیلاؤ کو قابو میں رکھنے کی کوشش میں کرفیو دوبارہ نافذ کردیا ہے ۔ جمعہ کو بتایا گیا ہے کہ سٹی میں دوبارہ کرفیو شنبہ سے دو ہفتوں کیلئے سہ پہر 3 بجے سے صبح 6 بجے تک لاگو رہے گا ۔ اس دوران تمام دفاتر بند رہیں گے ۔ سرکاری اور خانگی شعبوں کے ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی ۔ آئندہ دو ہفتے تک کوئی بھی مسجد میں نمازیں ادا نہیں کی جائیں گی ۔