جدہ میں 2 میوزک کالجوں کے قیام کی اجازت

,

   

جدہ ۔ سعودی عرب نے موسیقی کے 2 کالجوں کو لائسنس کے اجراکی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر بتائی ہے۔میڈیا کے مطابق سعودی وزیر ثقافت بدر بن عبداللہ بن فرحان نے دیگر اداروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنے لائسنس حاصل کرنے کے لئے درخواستیں جمع کرائیں۔وزیر ثقافت نے کہا کہ اس میں دلچسپی رکھنے والے خانگی اور غیر منافع بخش شعبوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ مختلف ثقافتی میدانوں میں اداروں کے لئے مخصوص پلیٹ فارم پر لائسنس کے حصول کیلئے درخواستیں جمع کروائیں۔یہ پلیٹ فارم 90 دن کے بعد اپنا کام شروع کر دے گا۔سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریذیڈنسی البلد پروگرام کا دوسرا ایڈیشن متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔اس پروگرام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فنکاروں، ناقدین، محققین اور مصنفین کو راغب کیا جائے گا۔اس کا انعقاد جدہ کے تاریخی علاقے بلد میں قائم الخونجی نامی عمارت میں ہوگا جسے یونیسکوکی جانب سے ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ہ پروگرام ثقافتی مکالمے، مقصدی تجزیے اور تجربے و معلومات کے تبادلے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ مختلف نسلوں کے مابین گفتگو کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔مملکت کی وزارت ثقافت کی جانب سے آرٹ ریذیڈنسی کے لیے فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ یہ سعودی وڑن 2030 کے’’ اعلیٰ معیار زندگی‘‘ پروگرام کا حصہ ہے۔