جدہ کا تاریخی ’اخبار گھر‘ میوزیم صحافتی ثقافت کا مرکز

   

جدہ : سعودی عرب کے شہرجدہ میں نجی سطح پر تیار’نیوز پیپر میوزیم‘ مملکت میں صحافتی تاریخ کے ریکارڈ کا اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جس میں بانی مملکت شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود مرحوم اورموجودہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز حفظہ اللہ کے دور تک کے اخبارات کا ریکارڈ ہے۔جدہ کے اس منفرد میوزیم کی منظوری 1440ھ دی گئی تھی۔ اس عجائب گھر کا شمار سعودی عرب میں تاریخ کے اہم ترین عجائب گھروں میں ہوتا ہے جسے “تاریخ کے صفحات” کا نام دیا گیا ہے۔ میڈیا ٹیم نے میوزیم کے مالک جابر بن عبداللہ الغامدی سے ملاقات کی۔ ان کی اجازت سے میوزم کے اندر کیمرہ ٹیم نے میوزیم کی عکس بندی کی۔ یہ عجائب گھرثقافتی خزانے کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔اس میں اخبارات، رسائل کی لاکھوں کاپیاں محفوظ کی گئی ہیں۔