جدیدبرہموس میزائیل کا کامیاب تجربہ

,

   

نئی دہلی : ہندوستان نے آج برہموس میزائیل کے جدید ورژن کا کامیاب تجربہ کیا ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے بتایا کہ جمعرات کی صبح 10.30 بجے انٹی گریٹیڈ ٹسٹ رینج ، چاندی پور ، اڈیشہ کے ساحل سے اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا ۔ برہموس سوپر سانک کروز میزائیل میں دیسی ساختہ کئی چیزوں کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی ۔ ڈی آر ڈی او کی ٹیم نے برہموس ایرو اسپیس کے ساتھ قریبی تعاون کے ساتھ یہ تجربہ کیا ہے ۔ ہندوستان کے برہموس میزائیل کے پروگرام میں ایک اور سنگ میل تصور کیا جارہا ہے ۔ اس تجربہ کے ذریعہ اس کے تمام نشانوں کو حاصل کیا گیا ہے ۔ جدید میزائیل میں دیسی ساختہ ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔