جراثیم کش دوا پی کر ایک شخص کی خودکشی

   

دیورکدرہ 19 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی دیورکدرہ کے موضع میں اڈاکل مقام پر یادیا نامی شخص جو کہ دماغی توازن اور نشہ کا عادی تھا ‘ اپنے کھیت میں کیڑے مار کی دوا پی کر خودکشی کرلی ۔ دیورکدرہ پولیس نے ایک کیس درج رجسٹرڈ کرلیا ۔ یادیا عمر 41 سال کی دیورکدرہ کے سرکاری دواخانے میں لایا گیا ۔ دوران علاج وہ شخص نے دم توڑ دیا ۔ پولیس نے ایک کیس درج رجسٹرڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔