جرمنی اور فرانس کی سلامتی کونسل میں یوروپ کی آواز بلند کرنے کی اپیل

   

برلن، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی اور فرانس ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی اپنے تعاون میں اضافہ کریں تاکہ کونسل میں ‘یورپ کی آواز’ بلند کی جا سکے ۔جرمنی کی کابینہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ جرمنی اور فرانس نئے دو طرفہ معاہدے میں اس منصوبے کا خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔منگل کو فرانس کے صدر کے دفتر نے کہا تھا کہ فرانس کے صدر ایمونل میکرون اور جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل 22 جنوری کو نئے فرانس۔جرمنی تعاون اور شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کریں گے ۔کابینہ کے ترجمان اسٹیفن سیبرٹ نے صحافیوں سے کہاکہ معاہدے کے مطابق جرمنی اور فرانس اقوام متحدہ کے سبھی حصوں میں مزید شدت اور قربت سے تعاون کریں گے۔