برلن: تقریباًپانچ برس قبل لاکھوں ڈالرز مالیت کے چوری ہونے والے زیورات ایک بار پھر جرمنی کے میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیے گئے ہیں۔سیاح ایک بار پھر قیمتی زیوارت کو دیکھنے کیلئے میوزیم کا رخ کر رہے ہیں۔ نومبر 2019 میں جرمنی کے شہر ڈرسڈن میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی تھی۔چوروں نے ’گرین والٹ میوزیم‘ سے قیمتی زیورات چوری کیے تھے۔ چوری ہونے والے زیورات میں 4300 سے زائد ہیرے جَڑے تھے جن کی قیمت 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے قریب تھی۔پولیس کا کہنا ہیکہ انہوں نے میوزیم سے چوری ہونے والے زیورات میں سے زیادہ تر بر آمد کر لیے ہیں۔پولیس نے بعد ازاں ان میں سے کچھ زیورات برآمد کر لیے تھے۔