جرمنی میں ائیر پورٹ عملے کی تنخواہوں میں اضافہ

   

برلن: جرمنی کی ٹریڈ یونین ویرڈی اور ائیر پورٹ آپریٹرز کے درمیان تنخواہوں کا معاہدہ آج پیر کے روز طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 25 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔اس معاہدے کے نتیجے میں پندرہ ماہ کی مدت میں تنخواہواں میں تین مراحل میں 13.1 سے 15.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ویرڈی نامی یہ ٹریڈ یونین جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملے میں شامل تقریباً پچیس ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔