جرمنی میں موبائل ادائیگیوں کا بڑھتا رجحان

   

برلن : جرمنی میں ابھی تک زیادہ تر باشندے مالی ادائیگیوں کے لیے نقد رقوم، کریڈٹ کارڈ یا بینک کارڈ جیسے ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ماضی کے مقابلے میں موبائل فون کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کا رجحان اب مسلسل زیادہ ہوتا جا رہا ہے۔ جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق جرمن باشندوں کے بارے میں روایتاً کہا جاتا ہے کہ وہ بطور صارفین نقد رقوم سے خاص نفسیاتی لگاؤ رکھتے ہیں اور روزمرہ کی خریداری کے لیے ادائیگی بھی زیادہ تر نقدی کی صورت میں کرتے ہیں۔ اگر یہ ادائیگی کیش کی صورت میں نہ کی جائے، تو بہت سے صارفین کریڈٹ کارڈ یا اپنے بینک کارڈ کے ساتھ پے منٹ کرتے ہیں جبکہ ماضی میں موبائل فون کے ذریعہ کیش لیس پے منٹ کا رجحان بہت کم تھا۔