جرمنی میں پناہ گزینوں کیلئے اب نقد رقم کے بجائے پیمنٹ کارڈ

   

برلن : جرمنی میں نئی قانون سازی کا مقصد جرمنی میں پناہ کے متلاشی افرادکیلئے ْپر کشش بنانا اور امدادی رقم کی بیرون ملک منتقلی روکنا ہے۔ پناہ کے متلاشی افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد نے جرمنی کی ریاستی حکومتوں پر دباؤ بڑھا رکھا ہے۔ جرمن پارلیمنٹ نے جمعہ کوسیاسی پناہ کے متلاشی افراد کیلئے ادائیگی کارڈ متعارف کرانے کی قانون سازی کو منظوری دے دی۔ یہ ایک ایسا نظام ہے ، جس کا مقصد نقد ادا کیے جانے والے فوائد کو محدود کرنا اور تارکین وطن کے لیے ملک کو کم ْپرکشش بنانا ہے۔ چانسلر اولاف شولس اور جرمنی کی 16 ریاستوں کے گورنروں نے اصولی طور پر نومبر کے اوائل میں اس نظام کو متعارف کرانے پر اتفاق کیا تھا۔ بل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یا بنڈس ٹاگ میں بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔جرمنی میںنقل مقامی کے حوالے سے رویہ سخت ہو گیا ہے کیونکہ یوکرین جنگ کی وجہ سے نقل مقامی کر کے آنے والوں اور سیاسی پناہ کی تلاش میں اس یورپی ملک کا رخ کرنے والوں کے لیے مقامی حکام کو رہائش کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جرمنی میں پناہ کے لیے درخواست دینے والے افراد کی تعداد پچھلے سال کے مقابلہ میں بڑھ گئی۔