جرمنی کا اسرائیل سے گولان پہاڑیوں پریہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ ترک کرنے کا مطالبہ

   

برلن: جرمنی نے بھی اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گولان سے جڑے علاقے میں یہودی آبادکاری دوگنا کرنے لیے یہودی بستیوں کی تعمیر کا منصوبہ ختم کرے۔ یہ مطالبہ جرمنی نے پیر کے روز کیا ہے۔اسرائیل نے دو روز پہلے ہی منظوری دی ہے کہ وہ اس علاقے میں یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ شروع کرے گا۔ یہ اسرائیلی ممصوبہ بشار اقتدار کے خاتمے کے بعد سامنے لایا گیا ہے۔بشار رجیم کے خاتمے کے بعد اپوزیشن کے جنگجووں کے اقتدار سنببھالنے سے اسرائیل شام پر مسلسل حملے کر رہا ہے۔ اس نے گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک بفر زون پر قبضہ کر کے اسرائیلی فوج تعینات کردی ہے اور اگلیمنصوبوں پر عمل کر رہا ہے۔جرمنی کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا اسرائیل کا گولان پر یہودی بستیوں کی توسیع کا منصوبہ مکمل اور واضح طور پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ شامی علاقے پر اسرائیل کا قبضہ اسرائیل کو ناجائز قابض قوت بناتا ہے۔ترجمان کرسچین ویگنر نے مزید کہا ‘ اس لیے جرمنی اپنے اتحادی اسرائیل سے کہتا ہے کہ وہ اتوار کے روز اعلان کردہ اپنے اس منصوبے کو ختم کرے۔