جرمن انتخابات: برِنک ہاؤس دوبارہ یونین جماعتوں کے سربراہ منتخب

   

برلن : جرمنی کی یونین جماعتوں کے سربراہ رالف برِنک ہاؤس کو دوبارہ گروپ کا پارلیمانی سربراہ منتخب کیاگیا ہے۔ نو منتخب پارلیمانی گروپ کی میٹنگ میں انہیں 84 فیصد ووٹ ملے۔ انہیں صرف اپریل 2022 تک کے عرصے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ عام طور پر نئے پارلیمان کے آغاز پر گروپ کا پارلیمانی سربراہ ایک سال کے لیے چْنا جاتا ہے۔ مدت میں کمی کی وجہ اب تک اس امر کا غیر واضح ہونا ہے کہ آیا سی ڈی یو اور سی ایس یو حکومت میں شامل ہوں گی یا اپوزیشن میں ۔