جرمن صدر شٹائن مائر کیف کے دورہ پر

   

کیف : جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے پہلے سکیوریٹی وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا، تاہم اس فیصلے کے چند روز بعد ہی وہ یوکرین کے دورہ کے تحت دارالحکومت کیف میں ہیں۔ جرمن صدر منگل کے روز کیف پہنچے، یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے کییف کا ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر منگل کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کییف پہنچے۔ رواں برس 24 فروری کو روسی حملے کے بعد سے شٹائن مائر کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ صدر نے اپنی کیف آمد کے بعد کہا، یوکرینی عوام کے لیے میرا پیغام یہ ہے کہ ہم نہ صرف آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بلکہ ہم اقتصادی، سیاسی اور عسکری طور پر بھی یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اپنے گھروں میں موجود جرمنوں کے لیے شٹائن مائر کا کہنا تھا، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ یوکرین کے لوگوں کے لیے اس جنگ کا کیا مطلب ہے۔ یہاں کتنی تکالیف اور کس قدر تباہی ہوئی ہے۔ یوکرین کے لوگوں کو ہماری ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا، میرے لیے خاص طور پر ڈرون، کروز میزائلوں اور راکٹوں کے ساتھ ہی فضائی حملوں کے اس ماحول میں، یوکرائنی عوام کے لیے یکجہتی کا پیغام دینا اہم تھا۔ جرمن صدر نے کہا کہ وہ اس ملک میں آ کر بہت خوش ہیں، اور انہوں نے یوکرینیوں کے حوصلے، استقامت اور غیر متزلزل عزم کی تعریف بھی کی۔