جزائر فرسان میں آگثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کی شاندار تصاویر

   

ریاض: سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے جازان شہرسے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جزائر فرسان میں آگثار قدیمہ کی نئی دریافتوں کا اعلان کیا ہے۔ ان دریافتوں سے ثابت ہوتا ہے جن مقامات سے یہ ملی ہیں وہاں پر 1400 قبل مسیح انسانی آگبادی اور تہذیب موجود تھی۔یہ نوادرات پیرس ون یونیورسٹی کے تعاون سے ایک مشترکہ سعودی۔ فرانسیسی سائنسی ٹیم کے تحقیق اور کھدائی کے کام کے دوران ملیں۔ کھدائی کے نتیجے میں دوسری اور تیسری صدی عیسوی کے متعدد فن تعمیراتی مظاہر اور نمونے دریافت ہوئے۔یہ نوادرات سعودی عرب میں ورثے کے تحفظ کے ادارے کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل ہے۔سائنسی ٹیم کو کھدائی کے دوران نایاب نوادرات کی موجودگی کا پتہ چلا۔ ان نوادرات میں تانبے کے کھوٹ سے بنی تہہ شدہ رومن شیلڈ اور ایک اور قسم کی لوریکا اسکوماٹا شامل ہے۔