جسم فروشی کے کاروبار میں گرفتار افراد کے خلاف کارروائی میں شدت

   

مقدمات میںملوث افراد کی سرگرمیوں پر سخت نظر ، سائبرآباد پولیس کا اقدام
حیدرآباد /5 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث اور لڑکیوں کو سپلائی کرنے کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے اور ایسے واقعات میں ملوث افراد کا ریکارڈ تیار کرتے ہوئے ان پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ جسم فروشی بردہ فروشی اور جسم فروشی کے کاروبار میں گرفتار افراد کے خلاف دائرہ تنگ کیا جانے لگا ہے ۔ سائبرآباد پولیس نے مقدمات میں ملوث اور پولیس کارروائیوں کا شکار افراد کی سرگرمیوں پر سخت نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سیف سٹی اور عوامی تحفظ کے تحت ان افراد کی جانکاری حاصل کی جارہی ہے ۔ سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کے 5 زونس میں 142 ہیومن ٹرئفکرس کی تلاشی لی گئی ۔ ان کے مقامات پہونچکر ان کی جانکاری حاصل کی گئی ۔ سائبرآباد پولیس نے حاصل کردہ ڈاٹا کے لحاظ سے ان افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور ان کی دہلیز تک رسائی حاصل کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی گئی اور مقامی نٹ ورک کے علاوہ پولیس پٹرولنگ اور بیٹ آفیسرس کے علاوہ انٹلی جنس سے بھی مدد حاصل کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور انہیں پابند کرنے کے سبب جرائم میں کمی واقع ہو رہی ہے ۔ ع