جسٹس بی آر گوائی نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی اگزیکیٹیو چیرمین مقرر

   

حیدرآباد 14نومبر (سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی کے اگزیکیٹیو چیرمین کے طور پر سپریم کورٹ کے جج جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی کا تقرر عمل میں آیا ہے۔ وہ نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی کے اگزیکیٹیو چیرمین سے قبل سپریم کورٹ لیگل سرویسز کمیٹی کے صدرنشین تھے۔ جسٹس بی آر گوائی اگزیکیٹیو چیرمین کے طور پر ملک بھر میں شہریوں کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کی مساعی کریں گے۔ خاص طور پر غریب و معاشی پسماندہ افراد کو لیگل سرویسز اتھاریٹی کے ذریعہ قانونی مدد فراہم کی جائیگی ۔ لیگل سرویسز اتھاریٹی کے ذریعہ عدلیہ کے باہر مقدمات کی یکسوئی کے اقدامات کئے جاتے ہیں۔ نیشنل لیگل سرویسز اتھاریٹی نے جسٹس سوریہ کانت (سپریم کورٹ) کو سپریم کورٹ لیگل سرویسز کمیٹی کا صدرنشین مقرر کیا ہے۔ سپریم کورٹ لیگل سرویسز کمیٹی سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ افراد کو قانونی مدد فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ 1