جسٹس سنجیو پرکاش شرما پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے جج

   

پٹنہ۔ راجستھان ہائی کورٹ کے جج سنجیو پرکاش شرما نے آج پٹنہ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیا۔ پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول نے ہفتہ کو صبح 11 بجے ہائی کورٹ کے شتابدی بھون (سینٹینری بلڈنگ) کی لابی میں انہیں حلف دلایا۔ جسٹس شرما کی پیدائش 27 ستمبر 1964 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 30 مئی 1987 سے اپنی پریکٹس شروع کی اور 16 نومبر 2016 کو جج بنے ۔ ان کی شامل ہونے کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے ، جب کہ منظور شدہ تعداد 53 ہے ۔ حلف برداری پر ایڈوکیٹ جنرل للت کشور، سینئر پبلک پراسیکیوٹر پرشانت پرتاپ اور ایڈوکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر وائی سی ورما نے جسٹس شرما کو مبارکباد دی ہے ۔