جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے

   

روسی ٹینک سے کچلی کار میں سوار بزرگ خاتون کرشماتی طور پر محفوظ
کیف : یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ایک روسی ٹینک سے ٹکرا جانے والی کار کی چونکا دینے والی اور براہ راست تصاویر سامنے آئی ہیں۔ ایک اور ویڈیو کلپ میں مردوں کا ایک گروپ ایک بزرگ خاتون کو نکالنے کی کوشش کرتا نظر آیا جو گاڑی کے اندر پھنسی ہوئی تھی اور وہ کرشماتی طور پر محفوظ رہیں ۔ حالانکہ ٹینک اس کار کے اوپر سے گذر گیا۔ فیلڈ میں ایک یوکرائنی اہلکار نے اعلان کیا کہ روسی افواج بیلاروس کے گومیل ہوائی اڈے کو کیف پر حملہ کرنے کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔