جشن سال نو کی تقاریب ، کوویڈ 19 قواعد پر سختی سے عمل کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند کے احکامات

   

حیدرآباد : /29 ڈسمبر (سیاست نیوز) جشن سال نو 2022 ء کے پیش نظر پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے اسٹار ہوٹلس ، پبس اور کلبس کو کووڈ ۔ 19 قوانین کے تحت رہنمایانہ خطوط جاری کیا ہے ۔ احکامات کے مطابق پروگرام انعقاد کرنے والے آرگنائزرس جشن کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانا چاہئیے اور کسی بھی شخص کو بغیر ماسک کے اجازت نہ دی جائے ۔ پب یا کلب کے احاطہ میں جشن کیلئے داخل ہونے والے افراد کے ڈبل ڈوز ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا ہے اور اس کی تنقیح کرنے کیلئے متعلقہ انتظامیہ اسٹاف کو تعینات کرے ۔ پولیس کمشنر نے اپنے احکام میں یہ بھی کہا کہ کووڈ 19 کے اومی کرون ویرئینٹ پھیلنے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور لفٹ ، ٹائیلٹس اور دیگر مقامات پر صفائی کا دھیان رکھے اور جشن نو کیلئے ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے افراد کا کووڈ ٹسٹ کیا جائے اور وہ نیگیٹیو ہونے پر ہی ہونے ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے ۔ احکامات کے مطابق کھلے مقامات پر جشن نو کیلئے ڈی جے کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اور پولیوشن کنٹرول بورڈ کے احکامات کے مطابق اونچی آواز میں گانا بجانا پر بھی پابندی ہے ۔ جشن نو منانے والے افراد ڈرگس کے استعمال کرنے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بھی موثر جگہ کا انتخاب بھی لازمی ہے ۔ سال جشن نو کے بعد حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ب