جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کا ریاکٹ بے نقاب

   

جگتیال میں خاتون کے بشمول چار رکنی ٹولی گرفتار: ایس پی

جگتیال ۔ 10 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں جعلی تعلیمی سرٹیفیکس تیار کرنے والی ٹولی بے نقاب کیا گیا۔ چار افراد بشمول خاتون گرفتار پولیس نے ان کے قبضے سے مختلف یونیورسٹیز اور ڈگری اور انٹر میڈیٹ ایس یس سی کے تعلیمی 395 جعلی سرٹیفکیٹس اور 5 عدد موبائیل فونس ایک لیاپ ٹاپ ایک سی پی یو ایک عدد ہونڈا اسکوٹی گاڑی کے علاوہ نقد 25000 رقم ضبط کئے۔ ضلع ایس پی سنپریت سنگھ نے ڈسٹرکٹ پولس آفس میں پریس کانفرنس میں خاطیوں اور ان سے ضبط شدہ سرٹیفیکٹ اور دیگر چیزیں میڈیا کے سامنے پیش کئے۔ ایس پی نے بتایا کہ جگتیال ضلع میں گذشتہ ماہ جعلی سرٹیفکیٹ کی شکایت پر مقدمہ رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ دھرم پوری منڈل جینا سے تعلق رکھنے والے مہیش نامی نوجوان نے خلیجی ممالک کو جانے کیلے پاسپورٹ بنانے کے لئے دسویں جماعت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے کے چندر یہ نامی عرف چندو سے ربط پیدا کرنے پر چندریا نے راجیتا نامی خاتون کو فون کرنے پر راجیتا نے جعلی سرٹیفکیٹ کے لئے 30ہزار روپے کی مانگ کی جس پر 28 ہزار دینے کی بات آیے ہونے پر راجیتا نے فون پر آدھار کارڈ اور دیگر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے 27دن بعد نیشنل انسٹیٹیوٹ، آف اوپن اسکول رول نمبر 160097125873 کا جعلی اوپن یس یس سی سرٹیفکیٹ حوالے کی مہیش نے ای سی ین آر پاسپورٹ کے لئے درخواست داخل کرنے پر یس بی ، ایچ سی آر نرسنگ راؤ نے پاسپورٹ انکوائری کے لئے جانے پر جعلی سرٹیفکیٹ ہونے کا پتہ چلا ۔