نئی دہلی: ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ نے بدھ کو کہا کہ ایسی خبریں مختلف کمیونٹیز کے درمیان تناؤ پیدا کر سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ جعلی خبریں جمہوری اقدار کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ وہ یہاں رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ ‘میڈیا ٹرائل’ کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میڈیا نے عدالت کے فیصلے سے عوام کی نظروں میں مجرم کے طور پر پیش کر دیا۔