جعلی دستاویزات سے کروڑہا روپئے قرض حاصل کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد /24 جولائی ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ جل پلی میں نقلی دستاویزات کے ذریعہ کروڑہا روپئے لون حاصل کرنے والے افراد کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی شریف کے جل پلی مامڑپلی علاقہ میں واقع اراضیات کے متعلق نقلی دستاویزات تیار کئے گئے اور ان دستاویزات کے ذریعہ دھوکہ دیتے ہوئے سنڈیکیٹ بنک سے 5 کروڑ روپئے حاصل کرلیا گیا ۔ سی سی ایس پولیس نے اس معاملہ میں گذشتہ دنوں 2 افراد کو گرفتار کیا تھا اور آج سریکانت کے علاوہ کانچہ بابو راؤ اور کانچہ اندرا کرن کو گرفتار کرلیا ہے ۔ سی سی ایس پولیس نے بینک کے لیگل اڈوائزر اور دیگر عملہ کو بھی اپنے شک کے دائرے میں لیتے ہوئے انہیں نوٹس روانہ کی ہے ۔