جعلی دستاویزات کے ذریعے بینکوں سے قرض اور دھوکہ دہی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

   

ممبئی/پٹنہ۔ شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر آدتیہ ٹھاکریجنہوں نے چہارشنبہ کو بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار اور نائب چیف منسٹر تیجسوی یادو سے پٹنہ میں ملاقات کی اور اس ملاقات کے بعد کہا کہ یہ کوئی سیاسی بات چیت نہیں بلکہ ایک رسمی ملاقات تھی۔پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ انیل دیسائی اور پرینکا چترویدی کے ہمراہ انہوں نے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران پٹنہ میں بہار کے لیڈروں سے ملاقات کی جو آنے والے ممبئی بلدی انتخابات کے پیش نظر اہم سمجھی جاتی ہیں۔مہاراشٹر کے سابق چیف منسٹر کے بیٹے ٹھاکرے نے کہا تیجسوی اور میں ایک ہی عمر کے ہیں۔ ہم اس وقت سے فون پر بات کر رہے ہیں جب میں حکومت میں تھا اور وہ (بہار) اپوزیشن میں تھے۔ ہم پہلی بار ملے تھے۔ قبل ازیں تیجسوی یادو نے اپنی والدہ اور سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی کے گھر پر سینایو بی ٹی رہنماؤں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے والد لالو پرساد یادو پر ایک کتاب کی ایک نقل پیش کی۔