خاتون کانسٹبل کو دھوکہ دینے کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس معطل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : خاتون کانسٹبل کی شکایت پر سب انسپکٹر پولیس کو معطل کردیا گیا ۔ شادی کے نام پر دھوکہ دینے کے الزام میں سب انسپکٹر کے خلاف شکایت کی گئی تھی ۔ کوکٹ پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے سب انسپکٹر سریش کمار جو کللور پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ اس سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ۔ سریش کمار سال 2018 بیاچ کا سب انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ جس نے اپنے ہی ڈپارٹمنٹ کی خاتون کانسٹبل کو دھوکہ دیا ۔ شادی کے نام پر دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کررہے سب انسپکٹر خود اعلیٰ عہدوں کی رسائی سے باہر ہے ۔ ذرائع کے مطابق شکایت گذار خاتون کانسٹبل کوکٹ پلی پولیس میں خدمات انجام دے رہی ہے ۔ سب انسپکٹر سریش کمار سے اس کی دوستی ہوئی ۔ ایک ہی ڈپارٹمنٹ سے وابستگی کے سبب بہت جلد ان کی دوستی محبت میں بدل گئی ۔ سب انسپکٹر سریش کمار پر الزام ہے کہ اس نے شادی کا وعدہ کرتے ہوئے خاتون کانسٹبل کا مبینہ طور پر استحصال کیا اور پھر اس نے شادی سے انکار کردیا ۔ شکایت گزار خاتون کانسٹبل نے الزام لگایا کہ شادی کا ذکر کرتے ہی ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا ۔ ٹال مٹول اور بار بار انکار سے تنگ آکر اس نے کوکٹ پلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سب انسپکٹرکو معطل کردیا ۔۔ ع m/b
پیٹ بشیر آباد میں رہزن گرفتار ، دوسرا رہزن مفرور
حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) پیٹ بشیرآباد پولیس نے ایک کارروائی میں رہزن کو گرفتار کرلیا جس نے دو رہزنی کی وارداتوں کو انجام دیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک کارروائی میں 37 سالہ حسن علی کو گرفتار کرلیا جو ناسک مہاراشٹرا سے تعلق رکھتا ہے ۔ پولیس حسن علی کے ساتھی کو تلاش کررہی ہے جو فرار ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان دونوں نے نظام آباد میں ایک موٹر سیکل کا سرقہ کیا اور مسروقہ موٹر سیکل پر شہر کا رُخ کیا اور راستہ میں میڑچل اور پھر دولہ پلی میں رہزنی کی وارداتوں کو انجام دیا جس کے بعد ان دونوں نے سکندرآباد روانہ ہوئے اور پیراڈائیز ہوٹل کے قریب مسروقہ موٹر سیکل کو چھوڑکر فرار ہوگئے تھے جن میں ایک کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ع
خانگی کالج میں طالبہ کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مادھا پور کے خانگی کالج کی طالبہ نے خود کشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پوجا ریڈی ساکن کوداڑ جو مادھو پور میں ایک ہاسٹل میں رہ کر انٹر کی تعلیم حاصل کررہی تھی انٹر کے پہلے سال میں وہ کامیاب ہوگئی اور اس نے اپنے نشانات کو بہتر بنانے کے لیے دوبارہ امتحان لکھنے کا فیصلہ کیا اور امتحانات کے آغاز سے پہلے ہی اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو دواخانہ منتقل کردیا ۔ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ۔ جس سے خود کشی کی اصل وجہ معلوم ہوسکے ۔۔ ش m/b
بائیک اور کار کے درمیان تصادم ، ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پرکاشم ضلع میں پوڈیلی ۔ مارکا پورم کے قریب واقع لکانوتلا گاؤں میں ایک بائیک اور کار کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ داسری انکابابو ، پی انیل ، داسری ومشی اور دیگر دو دوست دو بائیکس پر سری سیلم کے لیے روانہ ہوئے۔ جب وہ سلکانوتلا گاوں کے قریب پہنچے تو ایک بائیک نے ایک کار کو ٹکر دیدی ۔ جس کے نتیجے میں پی انیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ۔۔ ش m/b
کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن میں
سارق کی خود سوزی کی کوشش
حیدرآباد : /13 مئی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن میں کل رات اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک سارق نے خودسوزی کی ناکام کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد اسحاق جو موٹر سائیکلوں کے سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے کو گاڑیوں کی تلاشی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا ۔ اسے پولیس اسٹیشن منتقل کرنے کے بعد اسے لاک اپ میں رکھا اور صبح کے اوقات وہ بیت الخلاء جانے کے بہانہ خودسوزی کی ناکام کوشش کی ۔ پولیس عملہ نے اس اقدام کو ناکام کردیا اور اسے علاج کیلئے دواخانہ منتقل کیا ۔ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اس معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ ب y/
موٹر سائیکلوں کے ساونڈ پولیوشن کے خلاف کارروائی
حیدرآباد ۔ 13 مئی ۔ ( سیاست نیوز)ملکاجگیری پولیس نے ساؤنڈ پولیوشن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سیکلوں سے (76) سائیلنرس کو نکال دیا ۔ ملکاجگیری پولیس نے بلیٹ گاڑیوں اور سائیلنسرس گاڑیوں کے خلاف کارروائی انجام دی ۔ دونوں ٹرافک زونس میں پولیس نے اقدامات کو انجام دیا اور خصوصی مہم چلاتے ہوئے (451) مقدمات کو درج کیا اور (6,14,000) روپئے کے جرمانے عائد کئے ۔ ملکاجگیری ، گوپال پورم ، جواہر نگر ، بیگم پیٹ ، الوال اور ترملگیری ٹرافک پولیس حدود میں (275) مقدمات اور (4) لاکھ جرمانہ ۔ ایل بی نگر ، ونستھلی پورم ، اُپل ، کشائی گوڑہ ، گھٹکیسر (156) مقدمات اور (2,14,000) روپئے جرمانہ عائد کیا ۔ ع
وجئے نگرم میں عصمت ریزی کرنے والا ملزم گرفتار
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے وجئے نگرم میں نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق آینا پیٹ میں ایک نابالغ لڑکی اپنی نانی کے مکان میں رہ کر تعلیم حاصل کررہی تھی اور اس کے دودھ کے کاروبار میں بھی مدد کیا کرتی تھی ۔ 53 سالہ ستیہ راؤ کے مکان جاکر جب یہ نابالغ لڑکی پہنچی تو اس نے پیسے دینے کے بہانے اسے گھر میں لیجاکر اس کے ساتھ عصمت ریزی کی جس کے بعد لڑکی نے تفصیلات اپنی ماں کو بتائی ۔ لڑکی کی ماں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔۔ ش m/b