جـــرائـــم و حـــادثــات

   

ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیق کے نام پر دھوکہ دہی
حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست نیوز) ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیق کے نام پر سائبر دھوکہ بازوں نے ریزرو بینک آف انڈیا کے ملازم کو ٹھگ لیا۔ پولیس کے مطابق 8 اگست کو آر بی آئی کا ملازم جو امیر پیٹ کا ساکن ہے، کو اس کے موبائل فون پر نامعلوم سائبر دھوکہ بازوں نے APK فائیل ECI (Customer Support File) بھیجی تھی اور اس لنک کے ذریعہ ووٹر شناختی کارڈ کی تصدیق کو مکمل کرنے کیلئے کہا۔ آر بی آئی ملازم جیسے ہی ملازم نے اس لنک کو ڈاؤن لوڈ کیا ، دھوکہ بازوں نے اس کو نشانہ بناتے ہوئے اس کے بینک اکاؤنٹ سے3.25 لاکھ روپئے اُڑا لئے۔ سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔بJ

گھٹکیسر میں
شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : بیوی کے کردار پر شبہ کرنے والے شوہر نے اس کا قتل کردیا ۔ سمنٹ کی اینٹ سے بیوی پر حملہ کرتے ہوئے کتراوت راجو نے اس کی بیوی مادھوی کا قتل کردیا ۔ مادھوی اور راجو کے درمیان گدشتہ چند دنوں سے جھگڑے چل رہے تھے ۔ گھریلو جھگڑو کی اصل وجہ راجو کا اپنی بیوی کے کردار پر شک کرنا تھا 37 مادھوی کی شادی راجو سے 18 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور ان کی تین بچے ہیں ۔ 15 سال یہ خاندان گھٹکیسر قیام پذیر تھا ۔ بیوی کے کردار پر شکوک و شبہ میں راجو نے کثرت سے شراب نوشی شروع کردی تھی اور کل رات بحث و تکرار کے بعد کتراوت راجو نے سمنٹ کی اینٹ سے مادھوی پر وار کردیا اور وہ اس حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع m/b

ہنمکنڈہ کا نوجوان امریکہ میں آتشزدگی میں ہلاک
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے ہنمکنڈہ سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ نوجوان امریکہ کے شہر فلوریڈا میں آتشزدگی کے حادثے میں فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت چندر ریڈی 29 سالہ ساکن گنٹور پلی منڈل کے حسن پرتی کا رہنے والا جو اعلیٰ تعلیم کے لیے 2023 میں امریکہ کے شہر فلوریڈا گیا ۔ 25 جولائی کو فلوریڈا کے تمپا میں آتشزدگی کے واقعہ میں وہ تقریبا 75 فیصد جھلس گیا تھا جسے فوراً دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ 15 دنوں تک وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑتے ہوئے آخر کار وہ 12 اگست کو زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بھرت کے افراد خاندان نے بتایا کہ وہ اپنی تعلیم مکمل ہونے کے بعد شادی کیلئے اپنے آبائی مکان کو واپس لوٹنے والا تھا لیکن اس سے قبل ایک حادثہ میں اس کی موت ہوگئی ۔ بھرت کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد گنٹورپلی میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ بھرت کے والدین نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ان کے بیٹے کی لاش کو جلد از جلد آبائی مقام لانے میں ان کی مدد کریں ۔۔ ش m/b
چندا نگر جیویلری شاپ سرقہ کے معاملے میں چار افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد پولیس نے چندا نگر سرقہ کی واردات کو عملاً حل کرلیا ہے 31 جولائی کی رات بالاجی جیویلرس چندا نگر میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی تھی ۔ نقب زنی کے ذریعہ دوکان میں داخل ہو کر سونا اور چاندی کی اشیاء کا سرقہ کرلیا گیا تھا ۔ سائبر آباد پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جو سارقوں کے تعاقب میں تھے چار افراد کو مدھیہ پردیش میں گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے جب انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو انہوں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا اور پولیس نے اس کیس کو حل کرلیا ۔ امکان ہے کہ ان سارقوں کو بہت جلد حیدرآباد منتقل کیا جائے گا ۔۔ ع m/b

ریوریجمل کے کولڈرش لاجسٹک گودام میں آتشزدگی
حیدرآباد ۔ 12 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مضافاتی علاقہ دیوریجمل میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ میں واقع کولڈ رش لاجسٹک گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ اس حادثہ کے سبب علاقہ میں خوف و سنسنی پھیل گئی ۔ اطلاع کے فوری بعد فائر انجن گاڑیوں نے مقام واردات پہونچکر آگ پر قابو پانے کے اقدامات کو انجام دیا ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور نقصانات کا بھی پتہ لگانے میں پولیس مصروف ہے۔۔ ع m/b

حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں گانجہ سربراہ
کرنے والا شاطر ملزم گرفتار
گچی باؤلی پولیس اور ایگل ٹیم کی سخت نگرانی کے بعد کارروائی
حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست نیوز) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں طلبہ کو گانجہ سربراہ کرنے والے ایک شاطر ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کیمپس کا سابقہ طالب علم تھا۔ گچی باؤلی پولیس اور ایگل ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ بسواجیت کلپنا کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ دنوں نے ایگل ٹیم اور مقامی گچی باؤلی پولیس کی جانب سے کیمپس میں نظر رکھی گئی تھی۔ اس دوران پولیس نے گانجہ استعمال کرنے والے ایک طالب علم کو پکڑا تھا اور اس سے پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد ایگل ٹیم کی جانب سے یونیورسٹی کیمپس میں خصوصی نظر رکھی گئی تھی اور خفیہ طور پر سادہ لباس میں پولیس ملازمین کو تعینات کرتے ہوئے اس ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ یونیورسٹی کیمپس میں گانجہ کی فروخت پر پولیس نے سخت اقدام کو اہمیت دی۔ اس معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے بسواجیت کو گرفتار کیا۔ پولیس نے بسواجیت کے قبضہ سے 5 گرام گانجہ کو ضبط کرلیا۔ کیمپس میں 500 روپئے میں 10 گرام گانجہ فروخت کیا جارہا تھا۔ ایگل ٹیم نے کیمپس میں مزید چوکسی اختیار کرلی ہے۔عJM

ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں کانسٹیبل کی مشتبہ خودکشی
رشتہ داروں کی زبردست ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ
حیدرآباد۔ 12 اگست (سیاست نیوز) ایل بی نگر پولیس اسٹیشن میں ایک کانسٹیبل نے مشتبہ انداز میں خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کے حلقوں میں سنسنی پھیل گئی اور متوفی کانسٹیبل کے رشتہ داروں نے زبردست احتجاج کیا۔ کانسٹیبل سائی کمار کی خودکشی پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے رشتہ داروں نے پولیس اسٹیشن پر زبردست ہنگامہ آرائی کی اور توڑ پھوڑ مچائی۔ اس واقعہ کے بعد بے قابو حالات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی سی پی ایل بی نگر ڈاکٹر بی انورادھا پولیس اسٹیشن پہونچی اور حالات کا جائزہ لیتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔ رشتہ دار کی برہمی کو دیکھتے ہوئے زائد پولیس فورس کو طلب کرلیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2024ء بیاچ سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل سائی کمار کرمن گھاٹ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ رہتا تھا جو ای کاپ شعبہ سے اٹائچ تھا اور اے سی پی آفس میں خدمات انجام دے رہا تھا۔ پولیس عہدیداروں کے مطابق کانسٹیبل سائی کمار کے انتہائی اقدام کی وجوہات کا پولیس کو پتہ نہ چل سکا۔ کمار نے کل بھی ڈیوٹی کی تھی اور پولیس اسٹیشن کے ریسٹ روم میں انتہائی اقدام کرلیا۔ سائی کمار کو پھانسی پر دیکھ کر اس کے ساتھی کانسٹیبلس نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے کانسٹیبل کو مردہ قرار دیا۔ پولیس ایل بی نگر نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عJM