جلسہ اصلاح معاشرہ

   

حیدرآباد۔/30 نومبر، ( راست ) محمد افضل سلیم کی اطلاع کے بموجب یکم ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں مولانا حافظ محمد غوث رشیدی کی صدارت میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا۔ جلسہ کی کارروائی مولانا غلام مجتبیٰ چلائیں گے۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد نور الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوگا۔ مولانا سید احمد ومیض ندوی خطاب کریں گے۔