جلسہ شہادت سیدنا امام حسین ؓ

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ 22 جولائی کو بعد نماز عشاء جامع مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ منعقد ہے ۔ مولانا ابوحمزہ محمد باقر علی صدیقی چشتی نگران کار اور جناب مرزا شاہ نواز بیگ قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت امام حسینؓ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بندناکہ میں بروز ہفتہ منعقد ہے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری بعنوان ’ عظمت اہلبیت ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ درگاہ حضرت سید شاہ نور العلیٰ نقشبندی قادریؒ باغ قادر الدولہ رین بازار یاقوت پورہ میں 22 جولائی کو بعد عشاء محفل یاد حسینؓ منعقد ہے ۔ نگرانی حضرت سید شاہ نور الحسنین ہاشم پاشاہ کریں گے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری بعنوان ’ شان اہلبیت ‘ پر خطاب کریں گے ۔۔


ایک روزہ تربیتی و اصلاحی اجلاس
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : کنوینر زید حسامی کے بموجب ایک روزہ تربیتی و اصلاحی اجلاس 23 جولائی ایوان فاضل و عاقل بمکان مولانا عاقل حسامیہ منزل پنجہ شاہ صبح 10 بجے تا نماز مغرب مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کی زیر صدارت منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا محمد محی الدین احمد حسامی و مولانا ڈاکٹر رضی الدین رحمت حسامی کریں گے ۔ قرات قاری عبدالقیوم شاکر ، نعت ڈاکٹر طیب پاشاہ ، مصطفی صدیقی حسامی ، قاری مولانا نصیر الدین حسامی ، مولانا عابد حسامی سنائیں گے ۔ بعد ازاں مولانا سید غوث محی الدین حسامی ، مولانا شیخ عاحر حسامی ، مولانا سید بشیر احمد اشرف حسامی ، مولانا ضیا عرفان حسامی ، مولانا مفتی سید ابراہیم حسامی ، مولانا محمد معز الدین حسامی ، مولانا مفتی عبدالباقی ، مولانا ریاض احمد قادری حسامی ، مولانا سید قدیر کے خطابات ہوں گے ۔ اختتام مجلس پر مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ کا خطاب و ذکر جہری ہوگا ۔۔