جلسہ معراج النبی ﷺ

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : انتظامی کمیٹی جامع مسجد والا جاہی سید علی گوڑہ مراد نگر میں خطیب و ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خصوصی خطاب ’ فلسفہ شب معراج ‘ پر بروز ہفتہ ہوگا ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ جامع مسجد غلام نبی شاہ بنڈلہ گوڑہ میں جلسہ شب معراج مقرر ہے ۔ مولوی شاکر امام و خطیب مسجد ، ڈاکٹر محمد مفتاح الرحمن فاروقی کا خطاب ہوگا ۔ حافظ مقیت الرحمن فاروقی نظامت کریں گے ۔ نماز عشاء 9 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہؒ نور خاں بازار میں شب معراج کے موقع پر نماز عشاء ( 9 بجے ) جلسہ شب معراج منعقد ہوگا ۔ مولانا سید نصر محی الدین قادری ثاقب بادشاہ زرین کلاہ کی قرات کلام ، جناب اظہر احمد ہاشمی اور جناب انور قادری نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ کا خطاب ہوگا ۔۔
ڈاکٹر محمد سراج الرحمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( راست ) : جامع مسجد پائیگاہ بشیر باغ میں قبل نماز جمعہ ڈاکٹر محمد سراج الرحمن فاروقی کا خطاب ’ نماز معراج مومن ‘ پر ہوگا ۔ بعد جمعہ مولانا غلام نبی شاہ نقشبندیؒ کا لٹریچر دستیاب رہے گا ۔۔