جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم و زیارت آثار مبارک ؐ

   

حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( راست ) جلسہ میلادالنبی ؐ و زیارت آثار مبارک جامع مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں 22 اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء زیر صدارت مولانا سید شاہ مرتضیٰ علی صوفی مقرر ہے۔ مولانا ڈاکٹر سید شاہ من اللہ شطاری ، مولانا محمد عدیل قادری، حافظ محمد عبدالجلیل قادری مخاطب کریں گے۔
٭٭ جشن میلادالنبیؐ و عرس شریف ابوالحسنات حضرت سید شاہ شجاع الدین علی صوفی قادری حسنی حسینی مدنی پاشاہ ؒ 24 اور 25 اکٹوبر زیر سرپرستی مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری مقرر ہے۔ 24 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز عشاء تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم قطب دکن ؒ، کبوتر خانہ قدیم حسینی علم میں محفل نعت شاہ کونین ؐ منعقد ہوگی۔25 اکٹوبر بروز منگل بعد نماز عصر جلوس صندل تصوف کدہ حضرت صوفی اعظم ، کبوتر خانہ قدیم حسینی علم سے برآمد ہوکر درگاہ شریف واقع بیرون دریچہ بواہیر حسینی علم پہنچے گا۔ بعد نماز مغرب صندل مالی کی رسم مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری انجام دیں گے۔ بعد نماز عشاء جلسہ جشن میلادالنبی ؐ و عظمت اولیاء منعقد ہوگا۔ مولانا سید شاہ رضی الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری کے خطابات ہوں گے۔
٭٭ جامع مسجد عثمانیہ ملک پیٹ پلٹن میں 21 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز جمعہ زیارت آثار مبارک حضور سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگی۔ قصیدہ بردہ شریف جماعت محمدیہ ملک پیٹ پلٹن کے احباب پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
٭٭ کوکب البردہ الحاج سید محمود شاہ نقشبندی خطیب مسجد ٹیپو خان کے بموجب 21 اکٹوبر بعد نماز جمعہ زیارت آثار مبارک کا مسجد ٹیپو خاں ، نیاپل میں اہتمام کیا گیا ہے۔ قبل خطبہ جمعہ مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری کا خطاب ہوگا۔ خطبہ جمعہ 2 بجے دن ہوگا۔
٭٭ بزم حبیب کا جلسہ میلاد مصطفی و زیارت آثار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم و اہل بیت و اصحاب مصطفی ؐ 21 اکٹوبر بروز جمعہ بمکان الحاج محمد حبیب نقشبندی عقب مکان مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ درگاہ دوپہاڑ شاہ ولی مصری گنج زیر سرپرستی مولانا صبغت اللہ شاہ نقشبندی ، صدارت مولانا عرفان اللہ شاہ نوری چشتی قادری کریں گے۔ مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی سید شاہ صادق محی الدین فہیم نقشبندی ، مفتی سید شاہ ضیاء الدین نقشبندی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ بعد عصر زیارت آثار شریف ، بعد عشاء نعتیہ محفل و مشاعرہ مقرر ہے۔
مسجد عامرہ میں محفل نعت النبیؐ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مسجد عامرہ عابڈس میں 21 اکٹوبر بعد نماز عشاء محفل نعت النبیؐ مقرر ہے ۔ شعراء کرام بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے اور اس میں سیرت النبیؐ کوئز میں حصہ لینے والوں کو انعامات بھی دئیے جائیں گے ۔ مفتی امجد قاسمی کے بیان اور دعا سے اختتام ہوگا ۔۔