جلوسوں پر پتھراؤ غیر آئینی بی جے پی لیڈر کا بیان

   

کھرگون: مدھیہ پردیش کے کھرگون بڈوانی سے لوک سبھا کے رکن اور بی جے پی کے درج فہرست قبائل مورچہ کے قومی جنرل سکریٹری راجندر سنگھ پٹیل نے کہا کہ کسی بھی فرقہ کے جلوسوں پر پتھراؤ غیرآئینی ہے ۔حال ہی میں ایک ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والے پٹیل نے واضح کیا کہ انہوں نے ایک مذہبی تقریب کے دوران جو باتیں کہی ہیں وہ بالکل سچی اور حقیقت پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق ہندو مسلم سکھ عیسائی بودھ جین تمام کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق ہے اور ان کے جلوس پر پتھراؤ غیر آئینی اور قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی خود کو حملہ آوروں سے بچانے کی ہدایت کرتی ہے اور پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف تیاری رکھنے میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔