جمال کا کمال ،آسٹریلیا 487 رنز پر آؤٹ ، پاکستان 132/2

   

پرتھ ۔ پرتھ ٹسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنالیے۔ دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد7 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا اغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔ دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پرگری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پرتھ ٹسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلوی ٹیم 487 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی ۔ آسٹریلوی ٹیم نے مجموی طور پر پہلی اننگز میں دو دن کے دوران 113.2 اوورز بیٹنگ کی۔ آج آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 5 وکٹ پر 346 رنز سے دوبارہ شروع کی۔ پہلے دن کے اختتام پر ناٹ آؤٹ رہنے والے آسٹریلوی بیٹر مچل مارش نے15 اور الیکس کیری نے 14 رنز سے بیٹنگ کا آغازکیا اور ٹیم کا اسکور411 رنز تک پہنچایا جس کے بعد ایلکس کیری 34 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہو ئے۔ آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 104.5 اوورز میں 449 رنز پرگری جب مچل اسٹارک کو عامر جمال نے 12 رنز پر بولڈ کیا۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 476 رنز پرگری جب مچل مارش 90 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کی نویں وکٹ 111.5 اوورز میں 481 رنز پرگری، کپتان پیٹ کمنز 9 رنز پر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی آخری وکٹ بھی عامر جمال نے حاصل کی۔ پہلی اننگز میں عامر جمال نے 6، خرم شہزاد 2، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے فی کس ایک وکٹ حاصل کی۔