جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے عنوان پر بیان کرنے کی اپیل

   

حیدرآباد۔/19 اکٹوبر، ( پریس نوٹ ) ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے شہر و اضلاع میں مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیر نگرانی اس کی ذیلی شاخوں اور نمائندوں کی جانب سے عشرۂ ختم نبوت کے جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں طئے پایا کہ شہر و اضلاع کی تمام مساجد میں ماہ ربیع الاول کے آخری جمعہ کو ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ ختم نبوت ‘‘ کے عنوان پر بیان کیا جائے تاکہ عام مسلمانوں میں عقیدہ ختم نبوت خوب اچھی طرح راسخ ہوجائے اور وہ منکرین ختم نبوت قادیانیوں کے دجل و فریب میں آنے سے محفوظ رہیں۔ اس سلسلہ میں ہم ذمہ داران مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ( صدر )مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی (نائب صدر ) مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ( جنرل سکریٹری ) مولانا محمد عبدالقوی (خازن ) مولانا حافظ خواجہ نذیر الدین سبیلی ( رکن تاسیسی ) مولانا مصلح الدین قاسمی (رکن تاسیسی ) ، مولانا محمد امجد علی قاسمی (رکن تاسیسی ) مولانا محمد ارشد علی قاسمی (سکریٹری ) شہر و اضلاع کے تمام ائمہ مساجد اور خطیب حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 21 اکٹوبر 2022 کو جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے عنوان پر بیان کریں۔