جمعیت العلماء کی جانب سے آج جناب عامر علی خان کی تہنیتی تقریب

   

نظام آباد۔5 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ضلع جمعیت العلماء حافظ محمد لئیق خان نے بتایا کہ نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کو ایم ایل سی نامزد کئے جانے پر جمعیت العلماء نظام آباد کی جانب سے ان کی نظام آباد آمد کے موقع پر بڑے پیمانے پر استقبالیہ پروگراموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ حافظ لئیق خان نے بتایا کہ عبدالقیوم کی جانب سے منصف کردہ محاسن ولی اللہ کتاب کی لمرا گارڈن فنکشن ہا ل میں رسم اجراء کریں گے اور 9 فارغ علماء و حفاظ کی تہنیت کریں گے ۔ اسی طرح مدرسہ مھد الاشرف مالاپلی میں ناظم مدرسہ حافظ لئیق خان کی جانب سے تہنیتی پروگرام اور صوفی کونسل اہلسنت و الجماعت کے دائود حسین کی جانب سے عامر علی خان کی تہنیت پیش کی جائے گی۔ اسی طرح محمد خالد خان صدر اُردو پریس کلب نظام آباد کی جانب سے اُردو پریس کلب اعظم روڈ نظام آباد پر جناب عامر علی خان کی تہنیت پیش کی جائے گی۔