جمنا کی موت فلم انڈسٹری کیلئے ایک بڑا نقصان: کے سی آر

   

حیدرآباد، 27 جنوری (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے جمعہ کو کہا کہ تجربہ کار اداکارہ، فلم فیئر ایوارڈ یافتہ اور کانگریس کی سابق رکن اسمبلی جمنا کی موت فلم انڈسٹری کے لیے ایک بڑا نقصان ہے ۔سلور اسکرین کی ‘ستیابھاما’ کے نام سے مشہور جمنا کا جمعہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔