جموں اور کشمیر میں اسمبلی الیکشن کا کام بہت جلد شروع کیاجائے گا‘ ایل جی کا بیان

,

   

کانسٹبل کے 14ویں بیاچ کی پریڈ پر دستخط او رمنظوری پر بات کرتے ہوئے مورمو نے کہاکہ ”الیکشن ہوں گے۔ یہ مقننہ کے ساتھ یونین ٹریٹری ہے‘ وہ اسی طرح (ایل جی کے قانون) پر چلے گا۔ مذکورہ الیکشن کے عمل کی شروعات بہت جلد شروع ہوجائے گی“

سری نگر۔جموں او رکشمیر کے لیوٹنٹ گورنر جی سی مورمو نے یہ کہاکہ اسمبلی الیکشن بہت جلد نو تشکیل شدہ یونین ٹریٹری میں کرائے جائیں گے“۔

جموں میں جمعرات کے روز پولیس محکمے کے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مورمو نے کہاکہ مذکورہ انتظامیہ نے پہلے ہی اسمبلی الیکشن کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

ریسائی ضلع کے تلوارا علاقے میں کانسٹبل کے 14ویں بیاچ کی پریڈ پر دستخط او رمنظوری پر بات کرتے ہوئے مورمو نے کہاکہ ”الیکشن ہوں گے۔

یہ مقننہ کے ساتھ یونین ٹریٹری ہے‘ وہ اسی طرح (ایل جی کے قانون) پر چلے گا۔

مذکورہ الیکشن کے عمل کی شروعات بہت جلد شروع ہوجائے گی“۔مذکورہ اعلان ایسے وقت میں ہوا جب مرکزی حکومت نے ایل جی برائے جموں او رکشمیر کے لئے دو مشیروں فاروق خان اور کے کے شرما کا تقرر عمل میں لایاہے۔

اگر اسمبلی الیکشن کے انعقاد کا عمل شروع ہوجاتا ہے تو مذکورہ انتظامیہ سیاسی قائدین کی حراست کو برقرار رکھنے کے متعلق ایک فیصلہ لے سکتا ہے‘

جس میں سابق چیف منسٹر فاروق عبداللہ‘ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ شامل ہیں جو 5اگست سے نظر بند رکھے گئے ہیں‘ جس وقت مرکزی نے جموں او رکشمیر کی تقسیم عمل میں لاتے ہوئے ریاست کو دو یونین ٹریٹریوں میں بانٹ کر ریاست کے خصوصی درجہ کو برخواست کردیاتھا

۔مذکورہ مرکزی حکومت ایک نیا سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتی ہے اورحالیہ میٹنگ جو سابق پی ڈی پی لیڈر الطاف بخاری اور مظفر بیگ کی قومی سلامتی مشیر اجیت دوال اور پھر نئی دہلی میں یوروپی یونین کے ارکین پارلیمنٹ کے درمیان میں ہوئی میٹنگ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

نئی سیاسی تشکیل ممکن ہے کہ حالیہ دنوں میں پنچایت اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل میں منتخب ہونے والے ممبرس کو زمینی سطح پر مضبوط کرسکتی ہے