جموں میں سی آر پی ایف جوان کی مشتبہ حالت میں موت

   

جموں ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں سٹی میں ایک سابق رکن اسمبلی مقننہ کی قیام گاہ پر متعین سی آر پی ایف کے ایک جوان کی مشتبہ حالات میں گولی لگنے کے زخموں کے باعث موت ہوگئی۔ پولیس نے منگل کو یہ بات بتائی۔ پولیس عہدیداروں نے کہا کہ ہریانہ کا متوطن ہیڈکانسٹیبل گج سنگھ شہر کے بھلا ٹنڈی علاقہ میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی محمد سعید اکھون کی قیام گاہ پر درمیانی شب گولیاں چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد سکیورٹی اسٹاف کو زمین پر پڑا ہوا پایا گیا۔ اس کانسٹیبل کو فوری قریبی دواخانہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد سی آر پی ایف کے عہدیداروں کے حوالے کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سنگھ کو یہ واقعہ ہونے سے کچھ دیر پہلے تقریباً 11:30 بجے شب اس کے گھر سے ایک کال موصول ہوا تھا۔ پولیس نے اس کے کال تفصیلات کی جانچ کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ گولی سنگھ کے ہتھیار سے چلائی گئی تھی۔