جموں میں کانگریس کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

   


جموں : کانگریس پارٹی نے پیر کے روز یہاں ایک بار پھر رسوئی گیس، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہو رہے اضافے کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔احتجاجی بی جے پی اور حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر رمن بھلہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھارت سرکار آئے روز پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں بڑھا رہی ہے جس سے غریب لوگوں پریشان ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی غریب لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ایک اور لیڈر نے کہا کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے دفتر کی طرف بھی جائیں گے اور جائیداد ٹیکس کو واپس لینے اور پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہے اضافے کو روک لگانے کے لئے کا مطالبہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کا ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس ’ والا نعرہ کہیں دکھائی نہیں دے رہا بلکہ مہنگائی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ غریب سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوئے ہیں۔