جموں: پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے گول علاقے میں تین آئی ای ڈیز کو برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ گولہ بارود سے بھرے تین پیکٹ ، 49 راونڈ ،بیٹری، ڈیٹونیٹر اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے رام بن ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ایک بڑے منصوبے کو ناکام بنا تے ہوئے سیکورٹی فورسز نے تین آئی ای ڈیز اور دوسرے قابل اعتراض مواد کو برآمد کرکے ضبط کیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ ملی ٹینٹ ضلع میں بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سیکورٹی فورسز نے جنگجووں کے عزائم کو ناکام بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔موصوف افسر نے بتایا کہ بیگ سے تین بڑے پلوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی جس سے صاف لگ رہا ہے کہ ملی ٹینٹ ان پلوں کو نشانہ بنانے کی تاک میں تھے ۔