جموں وکشمیر کی تمام 6 نشستیں جیتیں گے : اویناش رائے کھنہ

   

جموں، 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی نائب صدر اور کشمیر امور کے انچارج اویناش رائے کھنہ نے دعویٰ کیا کہ ان کی جماعت آنے والے لوک سبھا انتخابات میں جموں وکشمیر کی سبھی 6 نشستیں جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترے گی اور کسی بھی علاقائی جماعت کے ساتھ گٹھ جوڑ نہیں کرے گی۔اویناش رائے کھنہ نے یہ باتیں منگل کو یہاں ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔