جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے دو خواتین پولیس بٹالین کے قیام کو منظوری

   

جموں ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاستی حکام کے مطابق گورنر ستیہ پال ملک کی چیرمین شپ میں اسٹیٹ ایڈمنسٹریٹیو کونسل کا پیر کو ایک اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں خواتین کی زائد نمائندگی کے پیش نظر دو نئی خواتین بٹالین پولیس فورس قیام کی منظوری دی گئی جس میں مختلف پوسٹس کیلئے تقریباً 2014ء جائیدادوں پر بھرتی کی جائے گی اور خواتین بٹالین بارڈر بٹالین کے خطوط پر تشکیل دی جائے گی جس کا مقصد خواتین کے خلاف جرائم اور انتظامیہ میں مناسب خواتین نمائندگی دینا ہے۔ ان خواتین کی 2014ء جائیدادوں میں 2 عہدے کمانڈنٹ، 6 ڈپٹی کمانڈنٹ، 14 عہدے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ 14 عہدے انسپکٹرز، 4 عہدے سب انسپکٹر (ایم ؍ ٹیل)، 46 عہدے اسسٹنٹ سب انسپکٹر، 10 عہدے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ایم)، 350 ہیڈکانسٹبلس اور 1402 عہدے کانسٹبلس کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔