جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے

   

سری نگر : قومی تحقیقاتی ایجنسی نے اتوار کو جموں و کشمیر کے کم از کم ایک درجن اضلاع میں زائد از تین درجن مقامات پر چھاپے مارے یہ چھاپے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی جموں و کشمیر سے وابستہ افراد کے گھروں پر مارے گئے ہیں موصولہ اطلاعات کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے اتوار کی صبح جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ہمراہ مختلف اضلاع میں جماعت #اسلامی سے وابستہ افراد کے گھروں پر چھاپے مارے۔یہ چھاپہ مار کارروائیاں جن اضلاع میں انجام دی گئی ہیں ان میں سری نگر، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، بانڈی پورہ، کپوارہ، اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، ڈوڈہ، رام بن، کشتواڑ اور راجوری اضلاع شامل ہیں۔