سرینگر۔14 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں مواصلاتی فلیگ آوٹ کی وجہ سے جو دفعہ 370 کی برخواستگی کے بعد نافذ کیا گیا تھا اس ریاست میں ادویات کا ذخیرہ گھٹنے لگا ہے ۔ سری نگر کی ادویات کی ایک دکان کے ملازم نے بتایا کہ مواصلات اور ترسیل کے فقدان کے سبب ہم اسٹاکسٹ تک پہنچنے کے قابل نہیں رہے ، اس لئے یہاں دواؤں کی کمی واقع ہورہی ہے ۔ دریں اثناء اس ایم ایچ ایس ہاسپٹل کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’’ ہمارے پاس ادویات کا کافی ذخیرہ ہے اور ضرورت پڑنے پر ہم مزید دواؤں کا آرڈر دیں گے ‘‘ ۔